16 اپریل 2014 - 11:37
صدر جمہوریہ کی سیستان و بلوچستان کے علماء سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے صوبے سیستان و بلوچستان کے علماء و فضلا سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے صوبے سیستان و بلوچستان کے علماء و فضلا سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان کے علماء و فضلا سے اپنے خطاب میں علاقے کے حساس حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتیں، دو وجوہات سے اسلام سے خوفزدہ ہیں، پہلے یہ کہ دین اسلام، خاتم الادیان اور آخری تہذیب و مکتب ہے، دوسری طرف سے وہ یہ جانتے ہیں کہ دنیا، تہذیب و معنویت کی تشنہ ہے جو انسان کو کمال کی منزلوں تک پہنچا سکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اسلام کی طاقت کے سامنے روک لگانے کےلئے تفرقہ انگيزی کی سازشیں شروع کررکھی ہیں اور وہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے روبر لارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج، مسلمانوں کے قتل عام سے خوش ہوتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آج ہم ایسے دشمنوں کے مقابلے میں ہیں جو اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سخت دشمن ہیں۔ صدر مملکت نےکہا کہ ہمیں ان دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے دین اسلام کو اعتدال پسند دین قراردیا اور کہا کہ تکفیری اور سلفی گروہ جس راستے پر گامزن  ہیں وہ اسلام کا راستہ ہرگز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲